اسلام آباد میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی کیس کی سماعت کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی سماعت کے موقعہ پر کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے انھوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کیس میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں جج نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان شامل تفتیش ہوئے؟ جس پر بابر اعوان نے کہا عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں، تفتیشی افسر نے خود بتایا تھا کہ بذریعہ وکیل شامل تفتیش ہوئے۔ہیں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو 3 نوٹسز بھجوائے لیکن عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، وکیل کے ذریعے ایک بیان آیا تھا جس پر کہا تھا کہ وہ خود پیش ہوں اس پر جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ آپ تک بیان پہنچا جسے آپ نے ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا، اس سے تو آپ کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس آنے کی اجازت دی جائے، جس پر جج نے کہا کہ یہ بات آپ پہلے بتاتے تو ہم پہلے ہی اجازت دے دیتے
پاکستان
خاص خبریں
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق کیس سماعت
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 489 Views
- 2 سال ago