کھیل

بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان

بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد اوپنر امام الحق بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک اہلکاروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا تیز رفتاری پر 750 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ ایکسپریس نیوز نے امام الحق کے چالان کی رسید حاصل کرلی۔قبل ازیں لاہور ٹریفک پولیس نے 17 ستمبر کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کیا تھا۔بابراعظم گلبرک کے علاقے سے گزر رہے تھے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا جس پر ٹریفک وارڈن نے اُن پر 2 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے