بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.5°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد

Tuesday, 26 September, 2023

کراچی: پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے نگراں وزیر صحت کی ہدایت پر اسپتالوں، گوداموں اور فارمیسیز سے ایواسٹن انجکشنز تحویل میں لینا شروع کردیے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے مخصوص بیج اور ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایت بھی دی ہے جس کے بعد اس بیج کی فروخت اور فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں مبتلا متعدد افراد مذکورہ انجیکشن لگنے کے باعث بینائی سے محروم ہوگئے تھے جس کے بعد پنجاب میں اس پر پابندی لگادی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *