خاص خبریں

باجوڑ؛ پولیو سیکیورٹی پر تعینات پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

باجوڑ؛ پولیو سیکیورٹی پر تعینات پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سیکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تمام شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیں، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی پر حملہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri