خاص خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ استغاثہ کے 12گواہان طلب کر لیے گئے۔بانی پی ٹی ائی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی وصول کرلیں۔
توشہ خانہ ریفرنس
نیب ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف وزری کی، انہوں نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی۔نیب ریفرنس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی کے عوض وصول کرلیا، توشہ خانہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قیمت کا اندازہ لگانے والے پرائیویٹ فرد سے انتہائی کم قیمت لگوائی گئی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri