پاکستان

برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاج

برسلز میں پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاج

یورپی دارالحکومت برسلز میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور بھارت کی حالیہ جارحیت و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔ اس مظاہرے میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد و افواجِ پاکستان پائندہ باد جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مظاہرے کے دوران چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایک پرامن ملک رہا ہے، جو امن کا خواہاں ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
چودھری پرویز اقبال لوسر نے کہا، ہم 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
مظاہرے کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ مختلف اسلامی ممالک جیسے مراکش، الجزائر، ترکی اور تیونس کے نوجوانوں نے بھی بھرپور انداز میں پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری، خصوصا یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مثر کردار ادا کیا جائے۔
مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاں کے ساتھ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے