بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق سپیکر ، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹری طاہر شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالخالق اچکزئی کو بلامقابلہ اسپیکر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔آج سہ پہر 3 بجے ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عبدالخالق اچکزئی اور غزالہ گولا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے 65 ایوانوں میں سے 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔
پاکستان
بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق سپیکر ، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 445 Views
- 10 مہینے ago