پاکستان خاص خبریں

بلوچستان میں وبائی امراض پھیل گئے9087کیس رپورٹ

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے اور 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں وبائی امراض کے 9087کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق 24 گھنٹے

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے اور 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں وبائی امراض کے 9087کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق 24 گھنٹے میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 1367ڈائریا کیس اور سانس کی بیماری کے 2198کیس رپورٹ ہوئے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 370ملیریا کیس سامنے آئے، 24گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 1868 سکن انفیکشن کیس رپورٹ ہوئے، سیلاب زدہ علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے 15کیس رپورٹ ہوئے اور دیگرامراض کے 3269کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کی تعداد 734609ہے، 5سال سیکم عمر بچوں کی تعداد 13 لاکھ 77392ہے اور 2 سال سیکم عمر بچوں کی تعداد 6 لاکھ 24418ہے۔ بلوچستان کے31اضلاع میں 297مراکزصحت کوسیلاب سے نقصان پہنچاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri