اسلام آباد: بلوچستان کے اضلاع لورالائی ،دکی اورموسیٰ خیل میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ، جبکہ لورالائی میں ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، پشین ، اور بارکھان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی لورالائی میں جمعرات کی دوپہر موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ۔بڑے بڑے اولے پڑنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے گندم اور بادام کی فصلات کو نقصان پہنچا ، ہرنائی ، دکی ،موسیٰ اورملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود دہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے
موسم
بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری
- by Daily Pakistan
- مئی 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 635 Views
- 2 سال ago