بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کی تنخواہ 3 کروڑ روپے کردی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو ورلڈکپ سے قبل سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما کی جانب سے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پلئیرز خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگاتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔اس سے قبل چیئرمین سلیکٹر کی تنخواہ ایک کروڑ بھارتی روپے تھی جبکہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جنکی تنخواہیں 90 لاکھ روپے سالانہ دیئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کیلئے درخواست دہندگان کا انٹرویو لیا تھا، جس نے اجیت اگرکر کے نام کو فائنل کیا۔
کھیل
بھارتی بورڈ کے نئے چیف سلیکٹر کی سالانہ تنخواہ کتنی ہے؟
- by Daily Pakistan
- جولائی 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 304 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
