وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا، وہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں جس طرح وہ دشمن پر ٹوٹ پڑا دنیا نے دیکھا، ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے۔
وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا، دنیا نے دیکھا فوج نے اپنا کام کس کامیابی کے ساتھ کیا، حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کر دیا، یہ شہباز شریف کی دانشمندی تھی پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہا ہے، ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ انڈیا نے حملہ کرکے بچوں اور خواتین کو شہید کیا، ہم نے جب حملہ کیا ان کے میزائل اسٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ کیں، بھارت دہشتگردی کا شور مچا رہا ہے تو بی ایل اے کے پیچھے کون ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہماری سوچ نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ہی ختم ہوتی ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی طویل تاریخ ہے۔ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے، مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہا ہے، مریم نواز نے بھی ہمت کے ساتھ اپنے والد کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، راولپنڈی میں ویمن چلڈرن اسپتال 10 ارب روپیکی لاگت سے جلد مکمل کریں گے، نالہ لئی ایکسپریس وے بھی مکمل کریں گے۔
پاکستان
بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی: حنیف عباسی
- by Daily Pakistan
- مئی 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 215 Views
- 2 ہفتے ago