نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کل گھنانی حرکت کی، اس کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نے ہماری اولین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور صرف ان جہازوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حملہ کیا، ہم نے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 2 ڈرونز گرائے ہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ایئر فورس کو باقاعدہ حملہ کرنے کی ہدایت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے، قوم کو جلد معلوم ہو گا کہ آگے کیا ہوتا ہے، بھارت نے جو بھی کیا وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا آبی ذخائر پر حملہ سب سے سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا گیا ہے، بھارتی قونصل جنرل کو طلب کر کے ڈیمارش کیا ہے، ہم امریکا سمیت تمام ممالک سے رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے، اب تک مثبت جواب نہیں ملا، اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے ہو ہم یہ آزادانہ تحقیقات کی پیش کش نہ کرتے، پاکستان کو برتری حاصل ہے، ہم نے پہل بھی نہیں کی اور حملہ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پے لوڈ پھینک چکے تھے جس کے بعد انہیں گرایا گیا، بھارت نے جتنا پلوامہ کی طرح معاملہ بڑھا چڑھا دیا تھا شاید ان کو یہ کرنا تھا، بھارت کے ایک ارب ڈالرز کے تو طیارے ہم نے مار گرائے ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، پہلے بھی کہا تھا بھارت نے حملہ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
پاکستان
بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا، اسحاق ڈار
- by Daily Pakistan
- مئی 7, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 70 Views
- 2 ہفتے ago