اسلام آباد: پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلے کے نشان کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری سماعت کی جائے۔واضح رہےکہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے انتخابی نشان ایک بار پھر چھن گیا۔تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
خاص خبریں
بیرسٹر گوہر کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، بلے کے نشان کی درخواست پر آج ہی سماعت کرانے کی استدعا
- by Daily Pakistan
- جنوری 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 404 Views
- 11 مہینے ago