خاص خبریں

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے گر گئی ، ایک ہی برادری کے 9افراد جاں بحق

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے گر گئی ، ایک ہی برادری کے 9افراد جاں بحق

اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 9افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا ، جہاں مسافروین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گر گئی جس میں سوار کولہی برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین بچوں سمیت 9افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15افراد شدید زخمی ہوئے ، بدقسمت وین کے مسافر لاپاری سے بدین واپس جا رہے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے