پاکستان دنیا

جاپانی وزیرِ اعظم آج یوکرین پہنچیں گے

جاپانی وزیرِ اعظم آج یوکرین پہنچیں گے

جاپان کے وزیرِ اعظم فومیو کشیدا آج متوقع طور پر یوکرین کے دورے پر دارالحکومت کیف پہنچیں گے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیرِ اعظم فومیو کشیدا دورۂ یوکرین کے دوران یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل جاپان نے یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ساڑھے 5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا۔جاپان کے وزیر دفاع کِشی نوبُواو کا کہنا تھا کہ یوکرینی حکومت کی درخواستوں کے جواب میں اس کو اضافی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے یوکرینا کو دوربینیں، روشنی سے متعلق چیزین اور طب کا ساز و سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب جاپان کے وزیرِ تجارت اور صنعت ہاگی اُدا کواِچی کا کہنا تھا کہ جاپان روس کے توانائی پر انحصار کو کم کرنے کے لیے 7 ممالک کے گروپ کے باقی اراکین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ہاگی اُدا کا کہنا تھاہم قابلِ تجدید اور جوہری توانائی سمیت توانائی کے اپنے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سےیوکرین روسی حملوں کی زد میں ہے جہاں اس جنگ کے دوران متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو چکے اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri