بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ

Tuesday, 21 March, 2023

امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سیکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *