مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی وفاقی حکومت بنانے کے قریب آنے لگے۔حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کے سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاور شیئرنگ فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔(ن) لیگ اور پی پی پی میں سیاسی تعاون پر اتفاق ہوگیا، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ملک متاثر ہوگا۔ سیاسی عدم استحکام سے بچائے گاواضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی، تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
پاکستان
حکومت سازی کا معاملہ ، ن لیگ پی پی اور دیگر اتحادی نزدیک آنے لگے
- by Daily Pakistan
- فروری 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 374 Views
- 10 مہینے ago