پاکستان

خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے: میر سرفراز بگٹی

خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے: میر سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے۔
وزیرِاعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، دہشت گردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج بھارتی سازشوں کے خلاف متحد ہیں، نرم اہداف پر حملے بھارت کی اخلاقی پستی ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر حملہ افسوسناک ہے، اسکول بس پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے