پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیکہا ہے کہ خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔
اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ خواجہ آصف صرف اسلام آباد کی سرحدوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کی سرحدوں کے ذمہ دار ہیں۔
افسوس کی بات ہے کہ وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔
خاص خبریں
خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن: مشیر اطلاعات کے پی
- by Daily Pakistan
- مارچ 14, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 20 Views
- 14 گھنٹے ago
