پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث حادثات ، 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث حادثات ، 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث حادثات ، 7 افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہیں۔ اس دوران متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے، یہ واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش آئے۔ڈی جی ریسکیو کے مطابق مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے مالی نقصان بھی ہوا۔کے پی کے علاقے لوئر دیر میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ہو گیا امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے