حلقہ احباب سردار خان نیازی

دفاع پاکستان مضبوط ہاتھوں میں

بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کیخلاف تیارسازش کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپورکوشش کر رہا اور اسی سازش کے تحت بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرتے ہوئے ہمارے دریاو¿ں کا پانی روکنا شروع کر دیا ہے۔
یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کو اس وقت( جب پاک بھارت ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں)جنرل سید عاصم منیر جیسا دلیر،جرات مند اور نڈرسپہ سالار میسر ہے۔آرمی چیف نے پاک بھارت محاذ کو فرنٹ فٹ پر سنبھال کر ثابت کیا کہ ملک وقوم محفوظ ہاتھوں میں ہے، جنرل سید عاصم منیر کے فوری جنگی حکمت عملی کے حامل اقدامات سے نہ صرف دشمن بھار ت کے دانت کھٹے ہوئے بلکہ پاکستانی قوم کے حوصلے بھی مزیدبلند ہوگئے۔
یہ جنرل عاصم منیر کی فہم فراست ہی ہے جس نے اس اہم موقع پر قوم کو نہ صرف سرحدی بلکہ نظریاتی محاذپر بھی مضبوط کیااور قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت و نظریاتی سرحدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف نے دشمن بھارت کو بھی باور کرایا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کوہرمحاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آرمی چیف کی بہادری و دلیرانہ قیادت کا اعتراف عالمی میڈیا بھی کررہا ہے،حال ہی میں امریکہ کے کثیر الاشاعت اخبارنیویارک ٹائمز نے جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت، واضح بیانیے اور بھارت کے خلاف غیر مبہم موقف کی تعریف کی اورانہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں جنرل عاصم نے غیر معمولی سیاسی بصیرت وعسکری حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام ہے،پاکستانی آرمی چیف طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے مگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد انہوں نے قیادت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور قومی بیانیے کو نئی توانائی بخشی۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنرل عاصم منیر نے فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہوکر جو خطاب کیا وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا۔امریکی اخبار نے اس بیان کو پاکستان کی عسکری قیادت کے عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا،رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت ایسے وقت نمایاں ہو کر سامنے آئی جب پاکستان کو داخلی سطح پر سیاسی تناو¿ و معاشی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے وقت میں قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری آرمی چیف نے بخوبی نبھائی ،جنرل عاصم منیر کو بھارت کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔
جنرل عاصم منیر بہادر ،باہمت اورجذبہ ایمانی سے سرشار،بے خوف انسان، حافظ قرآن ہیں،انھیں اللہ کی مدد حاصل ہے، انھوں نے زبردست حکمت عملی وجرات مندی سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کوسمجھا، سنبھالااورکنٹرول کیا،جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن نظر آرہا اور سیکیورٹی مثالی ہے۔
میں نے محسن پاکستان مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (مرحوم)کے متعدد انٹرویوز کیے،ڈاکٹرقدیر نے بھی ہمیشہ افواج پاکستان کی طاقت وڈسپلن اور کمٹمنٹ کی تعریف کی اورپاک فوج کے ایٹمی پروگرام میں کردارکے حوالے سے اچھے الفاظ استعمال کیے،فخرپاکستان نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں انھیں پاک فوج کی مکمل حمایت وسپورٹ حاصل رہی۔
یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ ابھی تک بھارت کو پاکستان پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہیں ہو رہی، ملک کی چوبیس کروڑ عوام افواج پاکستان وملکی سلامتی اور بھارتی جارحیت کےخلاف ڈٹ کرکھڑے ہیں۔
ابدالی وفتح میزائل تجربات ہوں یا ہنگامی جنگی مشقیں،پاکستان میں کارروائی کی نیت سے انبالہ فضائی اڈے سے اڑان بھرنے والے4رافیل طیاروں کاکمیونیکیشن سسٹم جام کرکے انھیں بھاگنے پر مجبور کرنا،پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی بحریہ کے طیارے کا سراغ لگانا اور اسکی مسلسل نگرانی کرنایاپھر بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سے پراکسیز کو سرگرم کرنے کے منصوبے کوبے نقاب کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاک مسلح افواج چوکس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے