لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کو ان کے آبائی گائوں چونیاں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری حکام نے شرکت کی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعد ازاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی، فوجی حکام کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔تدفین کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان
خاص خبریں
دہشتگردحملے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا ، وزیراعظم کی شرکت
- by Daily Pakistan
- جون 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 464 Views
- 6 مہینے ago