خاص خبریں

دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا، شہباز شریف

اسلام آباد: امن و امان کی صورت حال پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کاروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کریگی۔ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
ہماری سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسمگلنگ کے خلاف تمام ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور اسمگلروں کو قانون کے شکنجے لایاجائے۔ملک کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف بیانیے کے حوالے سے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے