خاص خبریں علاقائی

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحان میٹرک سالانہ 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحان میٹرک سالانہ 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک سالانہ 2022کے نتائج کا اعلان آج کانفرنس روم میں کمشنر /چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نورالامین مینگل کی ہدایت پرایک پرُ وقار تقریب میں کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق میٹرک امتحان سالانہ 2022میں 118004 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ 116824 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔ مذکورہ امتحان میں 60321طلباجبکہء 56503 طالبات شامل امتحان ہوئیں۔جبکہ ریگولر امیدواران کی تعداد 99875اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد 16949تھی۔ مذکورہ امتحان میں 83786 امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 32871 فیل ہوئے۔کامیابی کا تناسب 71.73 فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی 80.46 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی 63.55 فیصد رہی۔ 1111امیدواران غیرحاضر ہوئے۔تقریب میں ڈاکٹر ثمینہ سلیم سیکرٹری بورڈ،راجہ طارق محمود آڈٹ آفیسر،افضل بھٹی سسٹم اینالسٹ،تمام برانچ آفیسر و بورڈ اہلکاران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri