جرائم علاقائی

راولپنڈی: مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق

راولپنڈی: مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقے میں مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شجاع یونس، عاطف اور 8سالہ انابیہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کی، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔واقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri