مون سون بارشوں کے پیش نظر راولپینڈی کی ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے فیلڈ میں متحرک ہو گئی کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈینگی سکوارڈ کا شہر کے مختلف مقامات کی چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4 مقامات سیل جبکہ 3 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ریڈ زونز علاقوں میں موبائل لیبز اور کیمپ آفسز میں عوام کو سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بتایا ہے کہ ان ڈور ویکٹر سرویلینس کیلئے 1358 جبکہ آوٹ ڈور سرویلینس کیلئے511 ٹیمیں کام کررہی ہیں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے گلی محلوں میں لاوڈ سپیکرز پر اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں اور شہری ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں
صحت
راولپینڈی کی ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے فیلڈ میں متحرک
- by Daily Pakistan
- اگست 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1131 Views
- 2 سال ago