رحیم یار خان میں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھ کر متاثرہ کا باپ صدمے سے چل بسا۔پسند کے مطابق شادی کرنے پر دولہے کے 45 سالہ کزن کو دلہن کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ناک اور ہونٹ تیز دھار آلے سے کاٹ دیے۔پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ شیدانی کے علاقے جنڈوالی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شخص کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ماہ قبل مقتولہ کے کزن نے ملزم کی بہن سے شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کے لیے لڑکے کے 45 سالہ رشتہ دار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستان
جرائم
رحیم یار خان میں بیٹے کے ناک ، ہونٹ کٹتے دیکھ کر باپ صدمے سے چل بسا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 152 Views
- 2 ہفتے ago