معیشت و تجارت

روسی درآمدہ تیل کی قیمت182روپے لیٹر ہوگئی

oil

اسلام آباد،ماسکو:وزارت توانائی کے حکام کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کرنے کی صورت میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 182روپے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت182روپے فی لٹر تک ہوگئی روس سے برنٹ آئل مارکیٹ کی نسبت 26ڈالر فی بیرل تیل سستا ملے گا۔موجودہ صورتحال میں روس سے65اعشاریہ50ڈالر فی بیرل میں تیل درآمد ہوگا تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کر کے بھی پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت41سینٹ فی لٹر تک ہوگی۔دریں اثناء یورپی یونین کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کرنے کی فیصلے پر عملددرآمد شروع کردیا گیا۔یورپی یونین ممالک کی جانب سے ماہ جون میں قبول کردہ،روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹا پیکج ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے بعد6دسمبر سے نافذ العمل ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے