دنیا

روس ، عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملے ، 7 ہلاک

روس ، عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملے ، 7 ہلاک

روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی۔حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے 7 افراد ہلاک، 13 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کا پادری اور 6 پولیس اہلکار جبکہ زخمیوں میں 12 پولیس اہلکار شامل ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے