معیشت و تجارت

روس کی پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہمی پر آمادگی کا اظہار

roos 2

ماسکو:روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈرنوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لئے قدرتی گیس فراہم کی جاسکتی ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو دیئے گئے انٹرویو میں روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نووواک نے کہا کہ مغرب کو یامل،یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک میں توانائی کا بحران محسوس کیا جارہا ہے۔الیگزینڈرنووواک نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے۔نائب وزیراعظم الیگزینڈرنووواک نے کہا کہ روس طویل مدت کے لئے افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹس کو بھی وسطی ایشیاء اور یا پارایران کے ذریعے قدرتی گس فراہم کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri