ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم سوگ منانے والی قوم ہیں ، ہم نے کبھی بڑے حادثات کی روک تھام کیلئے پیش بندی کی ہی نہیں اور پھر جب کبھی کوئی حادثہ رونما ہوجاتا ہے تو اس پر جھنڈا سرنگوں کرکے ہم سوگ منانے کا اعلان کردیتے ہیں ،یہی حال بیرون ملک کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونےوالے پاکستانیوں کے کیس میں بھی ہوا ہے ، اس پر بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں تمام سرکاری ادارے اپنی ساکھ اور وقت کھوتے چلے جارہے ہیں ، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان میں کئی سرکاری ادارے موجود ہیں مگر اس کے باوجود انسانی سمگلر دھڑلے کے ساتھ اوردن دیہاڑے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ، اگر سرکاری ادارے جاگ رہے ہوتے تو کسی کی کیا مجال کہ کوئی ایک آدمی بھی غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرپاتا ، اس کے ساتھ ساتھ گجرات ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے جوانوں نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کا وطیرہ بنایا ہوا ہے ، وہ یورپ جانے کی خواہش میں انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے دےکر خود خطرات خریدتے ہیں ، اس حوالے سے آج تک نہ تو وزارت امیگریشن نے کونسلنگ پالیسی اپنائی ہے اور نہ ہی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوئی آگاہی سیشن منعقد کروایا ہے جس کے نتیجے میں آئے روز روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانےوالے نوجوان پاکستانی موت کا شکار ہوتے رہتے ہیں ، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، اب یہ پتہ نہیں کہ دیار غیر میں مرنے والے ان پاکستانیوں کی میتیں پاکستان کب لوٹیں گی ، ہم سمجھتے ہیں کہ اس قومی سانحے کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے کی تحقیقات کےلئے چار رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی ۔شہباز شریف نے واقعے کی انکوائری کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے انسانی اسمگلنگ جیسے گھناو¿نے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاﺅن اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونےوالوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ادھر یوم سوگ کے حوالے سے قومی پرچم سرنگوں رہے اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ)جاوید احمد عمرانی ،آزادجموں وکشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیراحمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری(ایف آئی اے)فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی،انسانی اسمگلنگ کے پہلو ﺅںکی تحقیق ہوگی اور ذمہ داروں کا تعین کیاجائے گا۔ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کےلئے قانون سازی ہوگی ،کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ،کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی اسمگلروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ۔ چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا۔ادھربرطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں سے بدترین سلوک کیا جاتا تھا انہیں زبردستی کشتی کے نچلے حصے میںدھکیلا جاتا جبکہ دوسری قومیت والوں کو کشتی کے اوپری حصے میں جانے کی اجازت تھی، پاکستانی پانی پینے کیلئے اوپر آتے تو تشدد کیا جاتا ۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارد نے بھی بے انتہا کوتاہی برتی۔ زندہ بچ جانےوالے تارکین وطن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت حادثے میں 500افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مراکشی نژاد اطالوی سوشل ورکر نوال صوفی نے کہا کہ مسافر کشتی ڈوبنے سے ایک دن قبل مدد کی التجا کر رہے تھے۔میں گواہی دے سکتی ہوں وہ لوگ زندہ بچنے کےلئے کسی بھی ادارے سے مدد مانگ رہے تھے۔ دی گارڈین کے مطابق مراکشی نژاد اطالوی سوشل ورکر کا بیان یونانی حکومت کے بیان سے متصادم ہے جس نے کہا تھاکہ مسافروں نے کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست نہیں کی کہ وہ اٹلی جانا چاہتے ہیں۔کوسٹ گارڈ کو ایک تارک وطن نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ہم نے جمعے کو علی الصبح سفر شروع کیا۔ تقریبا700افراد کشتی میں سوار تھے۔ ہم تین دن سے سفر کر رہے تھے اور پھر انجن خراب ہو گیا۔
دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکوبڑی کامیابی
ملک میں جاری دہشتگردی کے وار کو روکنے کیلئے سیکیورٹی ادارے پوری ایمانداری کےساتھ مصروف عمل ہیں اور دہشتگردوں کا قلع قمع اور بیخ کنی کرنے کیلئے مختلف آپریشن کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں بعض اوقات سیکورٹی فورسز کے جوان جانی قربانیاں بھی دیتے ہیں اور شہادت کا تاج اپنے ماتھے پر سجاتے ہیں ، گزشتہ روز فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انتہائی جامع منصوبہ بندی کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر خان عرف ظفری کو درہ آدم خیل میں دیگر دہشت گردوں حسن خان اور انس عرف علی سمیت جہنم واصل کر دیا۔ہلاک دہشت گرد ظفری درہ آدم خیل کے گاﺅں ملان کا رہائشی تھا اور 22مئی 2023کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور پہنچا تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر بھی رہااور پاکستان میں 26گرنیڈ حملوں میں ملوث رہا۔دوسری جانبپاکستان کا ایک اور دشمن جہنم واصل ہوگیا ، کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی، عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا جو 2014سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا ، نواز رند سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھاسابق سربراہ کالعدم بی این اے گلزار امام شمے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباﺅ کا شکار ہیں گھیرا تنگ ہونے سے دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔
مسلم لیگ ن بلوچستان کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات
بلوچستان میں امن وامان اور عوام کی ترقی کیلئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کو دیگر ترقیافتہ صوبوں کے برابر لایا جاسکے ، اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اےم اےس اےف کے صوبائی صدر حیدر خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میںبلوچستان کے سیاسی حالات اور لیگی کارکنوں و بلوچستان کے نوجوانوں کو درپےش مسائل پرتفصےلی بات چےت کی ۔مےر حےدر خان اچکزئی نے بتاےا کہ صوبے مےں پارٹی دن بدن فعال ہوکر عوامی مسائل کے حل مےں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہےںہمےں امےد ہے کہ وزےراعظم مےاں شہباز شرےف سمےت مرکزی قائدےن عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کارکناں کی مشکلات بے روزگاری کےلئے بھی اپنا رول پلے کرے گی۔ اس موقع پر و زےر اعظم پاکستان مےاں محمد شہباز شرےف نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ ن نے بلوچستان سمےت ملک بھر کی تعمےر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کےاجس کے باعث بلوچستان سمےت ملک بھر کے سلگتے مسائل کو حل کرنے مےں مددمل رہی ہے تعلےم صحت سمےت دےگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بناےا جارہا ہے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کےلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاےا جارہا ہے۔ بلوچستان سمےت ملک بھر کے عوام کے مفادات کاہر صورت دفاع کرنے کےلئے منتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقوں سے سرانجام دےتے نظر آرہے ہےں کارکن کسی بھی پارٹی مےں رےڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہےں ن لےگ کے کارکنان قےمتی سرماےہ ہےں ہم اس قےمتی اثاثے کو کسی صورت ضائع نہےں کرےں گے۔
کالم
سانحہ یونان پرقوم افسردہ
- by web desk
- جون 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 396 Views
- 2 سال ago