بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی ، شیخ وقاص

Sunday, 22 December, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکر گزار ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *