حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سندھ کے متاثرہ خاندان کی 2 سالا بچی بچی آسیہ بھوک سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق متوفی بچی کے والد ممتاز گوپنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی بیٹی گزشتہ رات چل بسی، ‘وہ چند دن سے بھوکی اور بیمار تھی لیکن کسی نے ہماری مدد نہیں کی اور ہماری بیٹی ہماری آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئی۔
ممتاز گوپنگ کوٹ ڈیجی شہر کے اسکول میں قائم خیمہ بستی میں مقیم ہیں، نے شکایت کی کہ یہاں پر خیمے، پینے کا پانی، کھانا اور مچھر دانیاں نہیں ہیں بعد ازاں، بچی کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں قائم خیمہ بستی میں مقیم خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، سیاسی رہنما اور انتظامیہ غائب ہے۔
مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر خیرپور نور احمد اور سیاسی رہنماوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بچی کی لاش سڑک کنارے رکھ کر شاہراہ بند کردی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث بے گھر ہوگئے، کھانے پینے کو کچھ نہیں، بچے بھوک سے مر رہے ہیں، بھوک سے تڑپ تڑپ کر بچی کیمپ میں دم توڑ گئی مظاہرین نے مزید کہا کہ سیلاب متاثریں کے لیے ملنے والی امداد متاثرین تک نہیں پہنچ رہی، راشن ہے اور نہ ہی چھت، کوئی حکومتی نمائندہ بھی نہیں پہنچا مظاہرین نے وزيراعظم پاکستان سمیت وزیر اعلی سندھ سے فوری طور پر نوٹس لے کر امداد فراہم کرنے میں غفلت کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
کوٹ ڈیجی کے اسسٹنٹ کمشنر عاصم عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ ڈیجی شہر میں قائم خیمہ بستی میں 2 سالہ آسیہ جاں بحق ہوئی ہے، وہ چند روز سے بیمار تھی جس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں بھی بھیجا گیا تھا لیکن ان کے ورثہ ہسپتال میں رہنے کے بجائے فوری واپس خیمے میں واپس آگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صبح خیمہ بستی کا دورہ بھی کیا تھا لیکن ان کے ورثہ خیموں میں نہیں تھے، اور بچی کی تدفین کے لیے گئے ہوئے تھے۔
عاصم عباسی نے خوراک کی عدم فراہمی کے دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ خیمہ بستی میں موجود سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں، شام کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قانون ساز ڈاکٹر مہرین بھٹو بچی کے لواحقین کے پاس پہنچیں اور ان سے تعزیت کی۔
دوسری جانب رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 720 ہوگئی ہے، سندھ 8321 زخمیوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ پنجاب 3858، خیبرپختونخوا 361 اور بلوچستان میں 164 افراد زخمى ہوئے۔
پاکستان
سندھ میں سیلاب متاثرہ بچی بھوک سے جاں بحق
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 638 Views
- 2 سال ago