اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس، صدر معرکہ حق شہدا فورم کا بھارتی جارحیت کے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کا اعلان پریس کانفرنس: مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، سول سوسائٹی کا شدید ردعمل،ٹرسٹ آپریشن سندور کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔
بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے – مودی حکومت کو اسکی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہو گا ٹرسٹ اہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا: صدر معرکہ حق شہدا فورم
سول سوسائٹی کا مطالبہ: حکومت شہدا کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ قائم کرے، معرکہ حق شہدا فورم صرف ایک نمائشی ٹرسٹ نہیں، بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے: سول سوسائٹی، فورم کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مثر جواب دینا ہے: سول سوسائٹی رہنما، سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان ہم شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہدا کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے