خاص خبریں

سپرٹیکس کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحریری شکل میں دلائل جمع کروانے کی ہدایت

سپرٹیکس کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحریری شکل میں دلائل جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپرٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحریری شکل میں دلائل جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کر لیے، کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان جمعرات کو جواب الجواب دلائل کا آغاز کریں گے۔آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ آپ فور بی پر جواب الجواب دلائل دینا چاہیں گے، مخدوم علی خان نے کہا کہ وکلا کے دلائل پڑھ کر جواب الجواب دلائل دوں گا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا کہ فور بی کے حوالے سے 3 ججمنٹس عدالت کے علم میں لانا چاہتا ہوں، ان تمام فیصلوں میں موجود ہے کہ کسی خاص مقصد کے لیے ایڈیشنل ٹیکس لگ سکتا ہے۔جسٹس امین الدین خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ تحریری شکل میں دلائل جمع کروا دیں اور اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے