خاص خبریں

سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل منظور کرلیا

سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل منظور کرلیا

اسلام آباد: سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا،چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی ۔سینیٹ میں سپریم کورٹ پر یکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی اپوزیشن کی تحریک مسترد کردی گئی اور بل فوری طورپر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی ۔اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظور ی کیلئے پیش کیا گیا ۔بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا ، بل کے حق میں 60اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے ۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے سینیٹ میں احتجاج کیا گیا ، اپوزیشن کے سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri