خاص خبریں

شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سکیورٹی فراہم کردی گئی

شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سکیورٹی فراہم کردی گئی

قائد ایوان کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نئے قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاوس آمد جاری ہے۔شہباز شریف مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جنہیں 200 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان ہیں جنہیں 91 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 169 ارکان کی حمایت لازمی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف، عمر ایوب، اسد قیصر، خورشید شاہ، خواجہ آصف، نواز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ارکان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri