پاکستان کے 21 سالہ شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا، 8091 میٹر بلند اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، وہ اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔شہروز 11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں جبکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں وہ اگلے مرحلے میں داولاگیری کی چوٹی کو سر کریں گے۔واضح رہے کہ نوجوان کوہ پیما اس سے قبل براڈ پیک، ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، مناسلو، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کر چکے ہیں۔
پاکستان
شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 789 Views
- 2 سال ago