سی ای اوراولپنڈی کینٹ عمران گلزار کی ہدایت پر ڈینگی سپرے جاری ہے سی ای اوراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عمران گلزارکی خصو صی ہد ایات پر ڈینگی ٹیموں نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف علاقو ں جن میں بکرامنڈی،احمد آباد، ڈھوک سیداں، چمن آباد شامل ہیں سروے کے دوران 18مقامات سے لاروا بر آمد ہوا جس کو مو قع پر ہی تلف کردیاگیا اس دوران 8ایف آئی آر درج کرائی گئیں جبکہ 15افرادکو نوٹسز جاری کئے گئے سی ای اوعمران گلزار ڈینگی ٹیمو ں کی خود نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ تما م علاقو ں میں سپرے اورفوگنگ کا عمل ہنگامی بنیاد وں پر جاری ہے کسی قسم کی کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہر یو ں کی جان کی حفاظت اولین تر جیح ہے عوام النا س سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر یں
خاص خبریں
علاقائی
شہر یو ں کی جان کی حفاظت اولین تر جیح ہے سی ای اوراولپنڈی کینٹ عمران گلزار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 788 Views
- 3 سال ago

