امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں ہماری نیک خواہشات امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔نیویارک میں سفیر پاکستان نے کہا کہ آنے والی نئی امریکی قیادت کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا آج بھی ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاک امریکا چیلنجز مشترک ہیں، توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری ضروری ہے۔
پاکستان
صدارتی الیکشن ، نیک خواہشات امریکی عوام کیساتھ ہیں ، سفیر پاکستان
- by Daily Pakistan
- نومبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 47 Views
- 1 مہینہ ago