پاکستان

صدر مملکت کا انتخاب ، آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع

صدر مملکت کا انتخاب ، آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع

اسلام آباد: ملک کے صدر کے انتخاب کے لیے حکمران اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پریذائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرادیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے جب کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے سفارشی اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے ہیں۔اس موقع پر لطیف کھوسہ نے جسٹس عامر فاروق سے مکالمہ کیا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ آپ انہیں چیمبر میں بلا کر چائے وغیرہ پلائیں گے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کے بعد بھی آپ کو چائے پلائیں گے، عمر ایوب اور علی محمد خان بھی پہلی بار اس عدالت میں آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri