رہوڈ آئی لینڈ:امریکی سکولوں کے طالبعلم کی بنائی گئی تجرباتی کشتی اس سال مارچ میں سمندر کے حوالے کی گئی تھی جو اب9300کلو میٹر سفر طے کر کے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانوی ساحل تک پہنچ گئی ہے۔یہ ایک چھوٹی سی کشتی ہے جسے تین امریکی سکولوں کے طلباء وطالبات نے بتایاتھا۔بچوں نے یہ کشتی روڈ آئی لینڈ گریجویٹ سکول آف اوشیانوگرافی کے ماہرین کی زیر نگرانی تیار کی تھی جس کا مقصد بچ وں کو سمندر اور اس کے ماحول سے آشنا کرانا تھا۔اس کشتی پر خاص جی پی ایس نظام لگا کرواٹر پروٹ بنایا گیا تھا۔26مارچ کو”انسپائریشن“نامی کشتی سمندر میں اتاری گئی جس نے کل245دن او ایک گھنٹے سمندر کا سفر کیا۔اس کے بعد کرائسٹ چرچ برطانیہ کے فریئرس کلب کے ساحل پر دیکھی گئی اور یوں اس کا طویل تجرباتی سفر بھی اختتام پذیر ہوا۔
دلچسپ اور عجیب
طالبعلموں کی بنائی گئی،کشتی9300کلو میٹر سفر کر کے امریکا سے برطانیہ جاپہنچی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1196 Views
- 2 سال ago