پاکستان

عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، محسن نقوی

عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہنگری میں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہا کو نئی شکل دی۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ سے منسلک خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے