پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

عمران خان پر حملے میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی، گرفتار مرکزی ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید دو ملزم وزیرآباد سے گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔
دوسری طرف ملزم نوید کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، ابتدائی بیان پر یقین نہیں کیا جا سکتا، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔
ملزم نوید کے اہل خانہ بھی پولیس کی حراست میں ہیں، فائرنگ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پستول سے آٹھ گولیوں کا برسٹ چلا، جس کے بعد ایک گولی پھنس گئی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل پرہم پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے گزرے تھے تو استقبالیہ کیمپ میں اونچی آوازمیں میوزک بجانے پر شوہر کو غصہ آگیا تھا۔
ملزم کی بیوی کا کہنا تھاکہ نوید نے بڑبڑاتے ہوئے میوزک بجانے والوں کوبرا بھلا بھی کہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے