اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کا کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ٹی ٹی پی سے کافی مذاکرات ہوئے لیکن اگر ایک دھڑا واپسی کیلئے تیار ہوتو دوسرا دھڑا حملے شروع کردیتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ٹی ٹی پی کا اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنا قابل افسوسناک ہے اور قابل مذمت ہے اور یہ ہمسایہ برادر ملک کے لئے بھی لمحہ فکر ہے۔واقعہ تشویشناک ضرور ہے لیکن ہم دہشتگردوں پرقابو پالیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی عدم شرکت قابل افسوس ہے۔خیبرپختونخوا کی صوبائی حومت کو چاہیے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے اقدامات کرے،وفاق صوبائی حکومتوں کی ہر طرح سے مدد اور معاونت فراہم کرے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑیاں چوری کیں اور باہر ملک میں فروخت کردیں،عمران خان نے کرپشن کی گھٹیاں ترین روایت قائم کی۔عمران خان کو26نومبر کو راولپنڈی میں تاریخی ناکامی ہوئی۔عمران خان نے اسلام آباد چڑھائی کا دعویٰ کیا لیکن ہمت نہیں ہوئی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان اسمبلیوں کو توڑنے کی بات کرتا ہے پھر سینیٹ سے بھی استعفے دے اور صدر بھی مستعفی ہوں۔اب پی ٹی آئی کی طرف سے20دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی بات سامنے آئی ہے۔بیس دن کی تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟اس شخص کی پالیسی صرف اور صرف ملک کو عدم استحکام کی طرف سے لے جانا ہے کیونکہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل غیر سیاسی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے لئے حکومت کمیشن پر ان کے اہل خانہ نے اعتماد نہیں کیا،حکومت نے سپریم کورٹ کو ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کی درخواست کردی ہے،امید ہے جلد ہی سپریم کورٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنا دے گی۔
پاکستان
عمران خان کو26نومبر کو راولپنڈی میں تاریخی ناکامی ہوئی،رانا ثناء اللہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 593 Views
- 2 سال ago