بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیا

Sunday, 22 December, 2024

بانی پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے غیرجمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنمائوں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی جی ڈی اے رہنما پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی جمہوریت بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *