پاکستان

عمران نے 18 مارچ کو پیشی کی یقین دہانی کرائی ہے، فرخ حبیب

عمران خان کے ساتھ جتنے بھی لوگ آئے انہیں ہم جانتے ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونیکی تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کریمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے استثنیٰ کی دائر کی گئی۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، پولیس کا کام ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے