پاکستان

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی۔فروری میں گھریلو کوئلے سے 13.94% اور درآمدی کوئلے سے 1.89%، گھریلو گیس سے 11.04% اور درآمدی LNG سے 20.33% بجلی پیدا کی گئی، جب کہ 23.29% ایٹمی ایندھن سے پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 28 مارچ کو کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے