دنیا

فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: انٹونی بلنکن

پاک ایران کشیدگی؛ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔دورہ مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہوپائے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے