خاص خبریں

فواد چوہدری کی 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت، ملوث افراد کی سزا کا بھی مطالبہ

بغاوت پر اکسانے کا کیس؛ فواد چوہدری اور انکے ضامن عدالت طلب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ہے تو پاکستان اور ہم ہیں، ان شرمناک واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی حیثیت سے کہتا ہوں پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ترجمان پی ٹی آئی کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات شرمناک تھے۔ عمران خان نے بھی ان کی مذمت کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ’جہاں تک معاملات کا تعلق ہے تو ہم سب کا تعلق پاکستان سے ہے اور جس کا تعلق پاکستان سے ہے اُس کا پاک فوج سے تعلق ہے،اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے‘۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میرا تعلق جہلم سے ہے، میرا تعلق جہم سے ہے جو شہدا اور غازیوں کی سرزمین ہے، ہمارا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں شہید اور غازی دفن نہ ہوں، فوج سے ہمارا یہ رشتہ ہر چیز سے مقدم ہے‘۔بعد ازاں فواد چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔ رہنما پی ٹی آئی صبح ہی سے عدالت میں موجود تھے جہاں انہیں پولیس نے گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri